
سلمان خان فائرنگ کیس میں ملوث ایک اور مشتبہ شخص کو بدھ کی رات ہریانہ سے حراست میں لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس شخص نے لارنس بشنوئی گینگ اور شوٹروں کے درمیان رابطہ کار کے طور پر کام کیا – وکی گپتا، اور ساگر کمار پالک پولیس کی حراست میں ہیں۔
اتوار کی صبح 4:55 بجے، ممبئی کے باندرہ میں واقع گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے پانچ راؤنڈ فائر کیے، جہاں سلمان خان کی رہائش ہے، اور موقع سے فرار ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دو مشتبہ افراد میں سے ایک ساگر کمار پالک کو مبینہ طور پر اس واقعے سے چند گھنٹے قبل ایک بندوق فراہم کی گئی تھی، جسے 13 اپریل کی رات باندرہ کے علاقے سے حاصل کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق بیچ کے شخص نے ملزمان کو چار لاکھ روپے دینے کا واعدہ کیا گیا تھا
پولیس نے بتایا کہ ہتھیار فراہم کرنے والے شخص کی شناخت نامعلوم ہے۔ دونوں ملزمان بہار کے مغربی چمپارن کے رہنے والے ہیں اور انہیں ممبئی پولیس نے پیر کی رات گجرات کے کچے ضلع کے ایک مندر کے احاطے سے گرفتار کیا تھا۔
