وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کے-فور منصوبے پر اجلاس

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کے-فور منصوبے پر اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر حسین شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی نجم شاہ، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر، سی او او واٹر بورڈ اسداللہ خان اور دیگر نے شرکت کی۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر حسین شاہ کی وزیراعلیٰ سندھ کو کے فور منصوبے کی توسیع پر بریفنگ دی

سید ناصر شاہ نے کہا کہ کے فور منصوبے کی توسیع کے کام کی کل لاگت 74 بلین روپے ہیں،کے فور کی توسیع کیلئے وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد کنسلٹنٹ ہائیر کیا جائے گا

وزیراعلیٰ سندھ نے توسیع کے لئے فوری کنسلٹنٹ ہائیر کرنے کی ہدایت دی

وزیراعلیٰ سندھ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ایکنک سے کو فور کی توسیع جلد منظور کرے گی۔ منظوری مل جائے گی باقی پی اینڈ ڈی اور لوکل گورنمنٹ اپنے کام کو آگے بڑھائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ توسیع کا کام مکمل کرنے کیلئے واٹر بورڈ نے ڈھائی سال مدت رکھی ہوئی تھی،جہاں واٹر بورڈ کی این او سیز پھسی ہوئی ہیں وہ حاصل کی جائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں