
تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی شدید بارشوں کے باعث گوادر، پسنی، اورماڑہ اور جیونی میں متعدد کچے مکانات گرگئے
طوفانی بارشوں کے بعد پہاڑوں سے آنے والے ریلوں سے بھی نقصانات ہوئے، متعدد دیہات کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔
چمن اور شمالی بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی خلیج سے آئے موسمی نظام کے زیر اثر طوفانی بارشیں جاری ہیں۔
قلات اور ہرنائی سمیت وسطی بلوچستان میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مزید بارشیں ہوں گی اور یہ سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔
