سیاستدانوں کی آپس کی لڑائیوں سے عوام کا نقصان ہوتا ہے:آصف زرداری

گڑھی خدا بخش: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کو خوشحالی و ترقی کی سربلندی پر پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے، اس کے نصیب میں نہیں لکھ کہ وہ ہمیشہ غریب رہے۔

آصف علی زرداری نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو مخاطب ہوتے ہوئے زور دیا کہ اگر ان سب کا اقتدار میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت ہی کرنا ہے، تو کیا اس کے لیے بھی آپس میں جنگ لڑنا ضروری ہے۔

گڑھی خدا بخش میں قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 45 ویں یوم شہادت کے حوالے سے منعقد عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے، صدر مملکت نے کہا کہ یہ اُن کے لیے باعثِ اطمینان ہے کہ انہوں نے وہ ذمیداری نبھادی، جو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ان کے کندھوں پر رکھی تھی۔ آج بی بی (شہید محترمہ بینظیر بھٹو) تاریخ میں بول رہی ہیں کہ جو فرض میں چھوڑ کر گئی تھی، وہ میں نے ادا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بہت سارے لوگوں کو یقین نہیں تھا کہ میں پارٹی چلا سکوں گا۔ انہوں نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے سیاسی وصیت نامے میں لکھا تھا کہ یہ سیزنڈ ہے، اس نے 14 سال جیل بھگتی ہے، یہ ہمارا حق سنبھالے گا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ عوام کی حمایت سے صدر مملکت بنے ہیں، اور وہ ان کی ہی طاقت کے بل بوتے آگے بڑھیں گے۔ سیاست میں ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا ہوتا ہے کہ اس سے ملک یا عوام کا نقصان نہ ہو۔ سیاستدانوں کی آپس کی لڑائیوں کی وجہ سے عوام کا نقصان ہوتا ہے۔ ماضی میں چند لوگوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، جس کا خمیازہ قوم کو تاحال بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا بدلہ لے لیا۔ ہمیں سب کا پلاند (بدلہ) کرنا ہے، اور پاکستان کو بنانا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں