شاہ نورانی حادثہ:متاثرہ گھرانوں کی کفالت کی جائے گی:مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عید کے دن بہت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 17 افراد جانبحق ہوئے ہیں، شاہ نورانی درگاہ کی زیارت کے بعد واپسی میں یہ حادثہ پیش آیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے قاسم جوکھیو گوٹھ (ٹھٹہ) میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ افراد تین چار گاڑیوں میں گئے تھے راستے میں گاڑی خراب ہوئی جس کے بعد سارے لوگ ٹرک میں سوار تھے اور گاڑی کھائی میں گرگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 52 زخمی افراد کا علاج سول اسپتال میں کیا گیا اور کچھ زخمی حب اسپتال میں بھی موجود ہیں۔ سول اسپتال میں سے 40 زخمی افراد کو ڈسچارج کیا گیا ہے اور 12 زخمیوں کا علاج جاری ہے جن میں 5 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں اور 2 زخمی بچوں کا علاج نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) میں کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ پاک کی ہاتھ میں ہے، حادثے کے بعد ہم نے رات سے ہی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا تھا اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ تمام جاںبحق افراد غریب تھے جو کرش پلانٹ پر کام کرتے تھے،مجھے بے حد دکھ ہوا ہے اور میں نے جنازہ نماز میں شرکت کی ہے اور یہاں ہمارے قومی و صوبائی اسیمبلیوں کے اراکین اور پارٹی عہدیداراں موجود ہیں جنہیں میں نے ہدایت کی ہے کہ جاںبحق افراد جو اپنے گھروں کی کفالت کرتے تھے ان کا خیال رکھیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کا طریقہ کار ہے کہ حادثے کے شکار لوگوں کیلئے ایک لاکھ روپیہ فی افراد کی انشورنس ہے، اب دیکھا ہے یہ حادثہ بلوچستان میں ہو اہے، لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس سانحہ کی وجہ سے متاثرہ گھرانوں کی کفالت کی جائے گی۔

حادثے میں 17 جابحق ہونے والوں کے نام اور عمر

(1) خرم ولدیت گل شیر 30

(2) دین محمد ولدیت اچار 25

(3) پیارو ولدیت گل ابو 25

(4) مشتاق ولدیت سلمان 20

(5) واحد ولدیت رمو 30

(6) اللہ پرایو ولدیت لونگ 40

(7) امین ولدیت لونگ 28

(8)محیب علی ولدیت رمضان 25

(9) سہراب ولدیت صاحب ڈنو 22

(10) گلزار ولدیت لال محمد 30

(11) امام دین ولدیت موسی 30

,(12) جلال ولدیت محمد رفیق 15

(13) غلام نبی ولدیت اچار 35

(14) علی ولدیت رمو 19

(15) صاحب ڈنو ولدیت اللہ ڈنو 55

(16) نامعلوم ولدیت نامعلوم 15

(17) نامعلوم ولدیت نامعلوم 25

https:/latest-news/10639/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں