
محکمہ موسمیات کے مطابق 10 سے 15 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہےگا,خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پرموسلادھاربارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر،گلگت بلتستان میں موسلا دھاربارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق مری،گلیات، اٹک اورچکوال میں وقفے وقفے سے بارش کی توقع کی جارہی ہے جب کہ فیصل آباد، سرگودھا اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے،بلوچستان میں 12 سے 14 اپریل مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد میں بھی محکمہ موسمیات نے 13 اور14 اپریل کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
