
کراچی: حکومت سندھ نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
حکومت سندھ نے عید الفطر پر 4 روزہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی تعطیلات بدھ 10 اپریل سے ہفتہ 13 اپریل تک ہوں گی۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر پر 10 سے 13 اپریل تک عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
