بانی پی ٹی آئی پرجیل میں ماہانہ 12 لاکھ روپے خرچہ

لاہورہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آٹی کو جیل میں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے تحریک انصاف لائرز فورم کے صدر افضال عظیم پاہٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیل حکام نے ملاقاتوں پر پابندی لگا رکھی ہے،بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو جیل میں خطرہ ہے، انہیں مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک سیل میں رکھا گیا ہے، ان کے اردگرد 6 سیل بھی ان کے لیے مختص ہیں

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے ہم نے 14 سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر رکھا ہے، کھانا ایک سپیشل کچن سے جاتا ہے، اس کچن میں کسی اور کے لیے کچھ نہیں بنتا، کیمرے لگانے پر 5 لاکھ روپے کا خرچہ آیا ہے، بانی پی ٹی آئی پر ماہانہ 12 لاکھ روپے کا خرچ آ رہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں