
پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ سے سینیٹ کی 10نشستیں جیت لیں۔
سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر 19 امیدوار مد مقابل تھے
سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 4 بجے تک جاری رہی، 154 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا
ووٹوں کی گنتی کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے نتائج کا اعلان کیا
نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے سندھ سے سینیٹ کی 10نشستیں جیت لیں
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور آزاد امیدوار نے ایک ایک نشست حاصل کی۔
جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے اشرف علی جتوئی، دوست علی جیسر، کاظم علی شاہ، مسرور احسن، ندیم بھٹو، ایم کیو ایم کے عامرچشتی اور آزادامیدوار فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے، جبکہ خواتین کی نشست پر پی پی روبینہ قائم خانی، قراۃ العین مری جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر سرمدعلی اور ضمیرگھمرو کامیاب قرار پائے۔
