سینیٹ الیکشن میں ہمارے تمام امیدوار کامیارب ہونے کی امید ہے،مصدق ملک

لاہور: وفاقی وزیر پٹرولیم و رہنما مسلم لیگ (ن) مصدق ملک نے کہا ہے کہ امید ہے شام تک ہمارے تمام امیدوار سینیٹ کی نشستوں پر کامیاب ہو جائیں گے۔

پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ امیدوار مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہماری اکثریت کافی زیادہ ہے، ہم پیپلز پارٹی اور دیگر سپورٹ کرنے والی سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں

وفاقی وزیر نے کہا کہ  امید ہے شام تک ہمارے تمام امیدوار کامیاب ہوجائیں گے، پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں بھی غیر مشروط سپورٹ کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاسی استحکام سب سے بڑی ضرورت ہے، سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا، کچھ ذمہ داری پی ٹی آئی کی بھی ہے کہ وہ آگے آئے اور سیاسی استحکام میں اپنا حصہ ڈالے، شہبازشریف نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے ہاتھ آگے بڑھایا تھا لیکن بانی پی ٹی آئی نے ان کا ہاتھ جھٹک دیا تھا

مصدق ملک نے کہا کہ نوازشریف نے اپنی تقریر میں کہا ملکی مفاد کی خاطر آگے بڑھنا چاہتا ہوں، ہمارا خیال تھا عام انتخابات میں ہمیں 90 سے لیکر 105 تک سیٹیں مل سکتی تھیں مگر ہمیں اتنی سیٹیں نہیں مل سکیں، عوامی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں