
اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے75 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اور جون میں کی جائیں گی قیمت میں اضافےکا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
