
قومی کرکٹر بابراعظم کو ایک مرتبہ پھر وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کا کپتان بنادیا گیا۔
گزشتہ برس آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث بابراعظم تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبر دار ہوگئے تھے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے میں کے مطابق چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کے بعد بابراعظم کو ٹی20 اور ون ڈے فارمیٹ میں گرین شرٹس کی قیادت دوبارہ سونپ دی گئی ہے۔
پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی20 اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کردیا تھا تاہم ون ڈے کے کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بابر اعظم 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 109 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں
