
دفعہ 144کے تحت پتنگ بنانے اور فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی، کمشنر کراچی
شہریوں کو پتنگ کی ڈور سے پیش آنے والے نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے
نوٹیفیکیشن کے مطابق بعض عناصر نائلون اور دھات سے تیز دھار مانجھا بنا رہے ہیں جو انسانی زندگی کےلیے غیر محفوظ ہے
ان افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور انہیں گرفتار کر لیا جائے گا جو اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں کمشنرکراچی
نوٹیفکیشن کے مطابق پتنگ پر پابندی 30مارچ سے 29مئی تک رہے گی
