
اسلام آباد:ملک میں 9مئی واقعات کے کیسز کا پہلافیصلہ گوجرانوالہ میں سنادیاگیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی خاتون جج نے سینٹرل جیل میں 9 مئی کے مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو دہشت گردی کی تین دفعات کے تحت 05، 05 سال قید کی سزا سنادی،ملزمان میں گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے کلیم اللہ خان بھی شامل ہیں،
تمام ملزمان کو سڑک بلاک کرنے اور املاک کونقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات میں بھی سزا سنائی گئی،سینٹرل جیل کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، مقدمہ تین ماہ سے جیل میں چل رہا تھا۔
واضح رہے کہ 9مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے دوران حساس تنصیبات پر حملے کئے گئے تھے،نامزد متعدد رہنما عدالتوں سے عبوری ضمانت پر ہیں۔
