
خیرپور میں کچھ روز قبل صندوق سے 3 کمسن بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ تینوں بچوں کی موت صندوق میں دم گھٹنے سےہوئی اور ایک بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا تاہم رپورٹ میں بچوں کے ساتھ زیادتی کا شبہ ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
