
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت چین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، پاکستان اور چین دو مضبوط ترین ہمسائے اور بھائی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کی ہر ممکن سکیورٹی یقینی بنائیں گے، بشام واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ کشمیریوں کو خود ارادیت ملنے تک حمایت جاری رکھیں گے، فلسطین میں جاری بربریت کو بھی ختم ہونا چاہیے۔
