
9مئی کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق پانچوں ملزمان کو 16 ایم پی او احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا
ایم پی او کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیے۔
پانچوں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں 9 مئی کا مقدمہ درج ہے۔
سپریم کورٹ نے 20 مارچ کو ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی
