
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی کو بھائی نے گلا دبا کر قتل کر دیا اور رشتے دار قتل کی ویڈیو بناتا رہا۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر ٹوبہ کےعلاقے میں لڑکی کو بھائی نے گلا دبا کر قتل کر دیا اور ایک رشتے دار سکون سے قتل کی ویڈیو بناتا رہا۔
منظرعام پرآنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ اور ایک عورت بھی موجود ہے جو سکون سے قتل کا منظر دیکھتے رہے
پولیس کے مطابق قتل کے بعد لڑکی کی خاموشی سے تدفین بھی کر دی گئی۔
پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان گرفتار کر لیے اور کہا کہ واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب کا ہے
پولیس نے مقتولہ کی قبر کشائی کر کے لاش سے نمونے حاصل کر لیے ہیں۔
واقع کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ دو اور بندوں کی گھرمیں موجودگی کے شواہد ملے ہیں، قتل ناجائز تعلقات کوچھپانے کیلئے کیاگیا اور ویڈیو لڑکی کو قتل کرنے کے بعد بنائی گئی۔
