کراچی: جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کے گھر پر چھاپا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ پر رات دیر گئے پولیس نے چھاپا مارا ہے۔

غلام مرتضیٰ جتوئی کی اہلیہ نے الزام لگایا ہے کہ رات تین بجے مرد پولیس اہلکار دروازے توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئے اور سامان نکال کر پھینک دیا

انہوں نے بتایا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، خواتین اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی بھی کی گئی

جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کی اہلیہ نے الزام لگایا کہ ہمیں پیپلزپارٹی میں شامل نہ ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، جھوٹے مقدمات درج کر کے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں