پولیس افسر سے بدسلوکی پر پنجاب حکومت نے ایم پی اے سے جواب طلب کرلیا

پولیس افسر یاسر نصیب کے ساتھ بد سلوکی پر پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ممبر پنجاب اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 روز میں جواب طلب کرلیا۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی ملک وحید کو یاسر نصیب پر دباؤ ڈالتے ہوئے دیکھا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ایک روز قبل واقعے کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ انکوائری جاری ہے

وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر سے جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ مریم نواز نے اس معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور رکن پنجاب اسمبلی سے تین روز میں جواب بھی طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ  پولیس اہلکار نے اتوار کی رات لاہور جی ٹی روڈ پر ایم پی اے کی گاڑی کی مبینہ طور پر تلاشی لی تھی۔

ویڈیو میں رکن اسمبلی کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ’تم نے میری گاڑی کا دروازہ کیوں کھٹکھٹایا؟ ویڈیو میں پولیس اہلکار کو قانون ساز سے معذرت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے’۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں