
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے ملچنگ چنگی دودھ دینے والے جانوروں اور ہیلتھ سر ٹیفکیٹ ٹیکس پر ایک بار پھر،KMC نے رات کے اندھیرے میں پولیس اور کے ایم سی انتظامیہ کے ساتھ قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی، گڈاپ ٹاؤن کے ملازمین کی مزاحمت پرچنگی پر (کے ایم سی) کے کنٹرول سے بچا لیا گیا
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز نے کہا کہ معزز عدالت ہائی کورٹ سندھ نے (کے ایم سی) کے غیر قانونی آرڈر کو معطل کردیا تھا اس کے باوجود (کے ایم سی) نے توہینِ عدالت کرتے ہوئے ملچنگ چنگی پر ناجائز قبضہ کر نے کی کوشش کی اور من پسند ٹھیکیدار گڈلک کو یہ چنگی 3 کروڑ میں دینا چاہتی ہے جبکہ گڈاپ ٹاؤن نے یہ ٹھیکہ 24 کروڑ میں دیا ہے
چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز نے مزید کہا کہ اگر ایسا ہوگیا تو گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور ترقیاتی کاموں سے محروم ہوجائے گے، ہم نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور متعلقہ اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے،
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے میونسپل کمشنر احمد یار، ڈائریکٹر ٹیکس ہمایوں عمران خان، کونسل ممبر ان امن دین جو کھیو، پارلمانی لیٹر کونسل ممبر میر عباس ٹالپو ر نے کہا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے مئیر ڈپٹی میئر بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے ہیں اْن کے ہوتے ہوئے رات کے اندھیر ے میں فورسز کے ساتھ ہماری چنگی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی،کے ایم سی کے افسران اس غیر قانونی اقدام سے دور رہیں۔
