
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس پی این ایس صدیق پر دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام بنادی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس پی این ایس صدیق پر دہشتگرد حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ ائیربیس پی این ایس صدیق تربت پرحملہ 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب کیا گیا، بحری دستوں کی مدد کے لیے ارد گرد موجود سکیورٹی فورسز کو فوری متحرک کیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے ہم آہنگ مؤثر جواب نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن کیا، مشترکہ کلیئرنس آپریشن میں چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔مطابق دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کے سپاہی نعمان فرید شہید ہوئے، 24 سالہ سپاہی نعمان فرید شہید کا تعلق مظفرگڑھ سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کسی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کی لعنت ہرقیمت پرختم کرنے کے لیےپرعزم ہیں۔
تربت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی قابل تحسین ہے، آصف زرداری

صدر مملکت انے بلوچستان کے شہر تربت میں نیول بیس پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے کے لیے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے تربت میں نیول بیس پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا۔ ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ حملے کو ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی قابل تحسین ہے۔
انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کی بہادری کی بھی تعریف کی جنہوں نے کلیئرنس آپریشن کر کے دہشت گردوں کا قلع قمع کیا۔
صدر زرداری نے آپریشن کے دوران شہید سپاہی نعمان فرید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
