قیمت نہ بڑھائی گئیں تو گیس کمپنیاں بند ہو جائیں گی: چیئرمین اوگرا

لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین مسرور احمد خان کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، ٹیرف بڑھانا مجبوری ہے ورنہ گیس کمپنیاں بند ہو جائیں گی۔

چیئرمین اوگرا مسرور احمد خان نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر سماعت کی۔

اجلاس کے دوراں چیئرمین اوگرا نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ آئی ایم ایف دباؤ پر گیس قیمت بڑھائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ درخواست کمپنیوں کے اخراجات اور سرکلر ڈیٹ بڑھنے کی وجہ سے آئی ہے، اس پر ہمارے ماہرین غور کریں گے، ضروری نہیں کہ سارا اضافہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس قیمتوں میں جو بھی اضافہ ہوا وہ جولائی سے لاگو ہوگا

واضح رہے کہ سوئی ناردرن حکام نے گیس مزید 150 فیصد اضافے کے لیے درخواست اوگرا میں جمع کرائی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں