
لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طالبہ کو مبینہ ہراساں کرنے کے معاملے پر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انگریزی کو واقعے کی انکوائری سامنے آنے تک معطل کر دیا گیا۔
وائس چانسلر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی انکوائری تک اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محبوب صرف اپنے کیس کے سلسلے میں کالج آسکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی کی فیکلٹی اور ڈائریکٹر شعبہ انگریزی سمیت تمام سٹاف کو واقعے سے متعلق کوئی بھی بیان دینے سے روک دیا گیا
وائس چانسلر جی سی یو پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان کا کہنا ہے ہراسانی کو کسی صورت برادشت نہیں کیا جائے گا۔
