
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی
ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور بات چیت کی گئی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے معاشی بہتری کیلئے عوام دوست فیصلوں کی توقع ہے
مریم نواز شریف نے کہا کہ مل جل کر پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالیں گے۔
اس موقع پر صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سابق سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔
