
بہار کے موسم کی آمد پر منائے جانے والے مذہبی تہوار ہولی کو ’رنگوں کا تہوار‘ بھی کہا جاتا ہے، تقریبات دو دن تک جاری رہتی ہیں،
تقریب کے پہلے دن مختلف رسومات ادا ہوتی ہیں اور دوسرے دن ایک دوسرے پر رنگ پھینکے جاتے ہیں۔
ملک بھر میں بسنے والی ہندو برادری کے ساتھ مسلم برادری کے افراد شرکت کر کے رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کا اظہار کرتے ہیں۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کی ہندو برادری کو رنگوں کے تہوار ہولی کی مبارکباد
صدر آصف علی زرداری نے ہولی پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کیلئے پاکستانی ہندو برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا آئین مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، پاکستان تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے۔
