
گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے میں ملوث ایک دہشت گرد کی شناخت کریم جان کے نام سے ہوگئی
ہلاک دہشتگرد کریم جان کی بہن نے اسپتال میں لاش کی شناخت کی اور حوالگی کے لیے سول اسپتال گوادر کو درخواست دے دی۔
درخواست میں کہا ہے کہ کریم جان دہشتگرد تنظیم کالعدم بی ایل اے (مجید بریگیڈ) کا رکن تھا۔
درخواست میں انہوں نے اعتراف کیا کہ کریم جان بلوچ کا نام یکجہتی کونسل کی مسنگ پرسن کی لسٹ میں بھی تھا
گوادر حملے میں ہلاک دہشت گرد کریم جان کے چچا نے بیان میں بتایا کہ میرا بھتیجا مسنگ پرسن نہیں تھا
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کریم جان دہشت گرد تنظیم کالعدم بی ایل اے (مجید بریگیڈ) کا رکن تھا اور وہ اپنی مرضی سے اس تنظیم کے ساتھ رہ رہا تھا۔
