
کراچی: رمضان المبارک کے دوران شہر بھر میں لوٹ مار کے واقعات اور پولیس مقابلوں میں تیزی آ گئی ہے۔
پولیس کے مطابق کورنگی زمان ٹاؤن غوث پاک روڈ پر ڈاکو اسلحے کے زور پر شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، اہلکار پہنے پر مقابلہ شروع ہوگیا جس میں 2 ڈاکو مارے گئے
گلشن معمار جنجال گوٹھ میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا اور ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ہلاک ملزم افغان شہری ہے۔
پولیس کے مطابق بلدیہ، نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی، اجمیر نگری اور ٹیپو سلطان ٹریفک چوکی سے 9 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔
