ملکی معیشت بھتری کیلئے 6 اہم ترین شعبوں میں کابینہ کمیٹیاں تشکیل

ملکی معیشت کو مزید بہتر بنانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے 6 مختلف شعبات میں کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سب کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی وزیر خزانہ کی بجائے متعلقہ وزرا کرینگے،جبکہ دو کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی خود وزیراعظم کریں گے

اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کی توانائی کمیٹی کے سربراہ بھی وزیراعظم ہوں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں چینی سرمایہ کاری منصوبوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے جو سی پیک سے متعلق سرمایہ کاری پر کام کرے گی، جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے ریاستی انٹرپرائزز تشکیل دی گئی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں