کوٹری سائٹ میں ڈوائیز مافیا کا راج، کٹوتی کا سلسلہ جاری

کوٹری (رپورٹ: صدام حسین) کوٹری سائٹ کے مختلف علاقوں میں ڈوائیز مافیا کا راج قائم ہے، مستحقین کی رقم سے کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے

مستحقین کے لئے آئی رقم سے ڈوائیز مافیا فی کارڈ پر 15سو سے 2 ہزار روپے تک اپنا حق سمجھ کے کٹوتی کرتے ہیں۔

مستحقین کا کہنا ہے کہ کٹوتی سے انکار یا آواز اٹھانے پر کارڈ بلاک کرانے کی دھمکی دیکر چپ کرادیاجاتا ہے۔

غریب لوگوں کی آواز بننے پر ڈوائیز مافیا کی جانب سے صحافیوں کو دھمکانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، مگر انتظامیہ خاموش ہے۔

ڈوائیز مافیا ضلع انتظامیہ پر حصہ دار ہونے کا الزام عائد کرتے مگر اس کے باوجود انتظامیہ نے الزامات کی تردید نہیں کی، مستحقین کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مستحقین نے اعلیٰ حکام ڈوائیز مافیا کے خلاف کارروائی کرنے اور کٹوتی کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں