
اسلام آباد: وزیر مملکت شزہ فاطمہ، رانا مشہود اور رومینا خورشید نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معیشت بھتر ہوگی تو غریب کا چولہا جلے گا۔پاکستان جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے معاشی بوجھ سے بچانے کیلئے اقدام کیئ جائینگے،کچھ بدبودار لوگ اداروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت بھتر ہورہی ہے،ایس آئی ایف سی میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہے۔
مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوہے شزہ فاطمہ، رانا مشہود اور رومینا خورشید نے نے کہا کہ نوجواں کو فنی تربیت دی جائے گی۔
