معیشت کو چیلنجز ہیں، آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام درکار ہے:وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت  کو بہت بڑے چیلنجز درکار ہیں لیکن معیشت جلد اپنے  پاؤں پر کھڑی ہوگی اور ہم اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہوں گے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا تعارفی اجلاس اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا

تعارفی اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت بھی شریک ہوئی،سابق نگران وزیراعظم سمیت سابق نگران کابینہ نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی

اجلاس میں نگران دور حکومت میں ایس آئی ایف سی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نےاجلاس  میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد بیرون ملک سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے منتخب نمائندے اور عسکری قیادت موجود ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا یہ اس بات کا واضح پیغام ہے کہ ملکی ترقی کیلئے ہم سب اکٹھے ہیں،معیشت کو بہت بڑے چیلنجز درپیش ہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے، کچھ دنوں تک آئی ایم ایف سے قسط مل جائے گی، ہمیں اس میکرو سٹیبلٹی کو آگے لے کر جانا ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں