
محکمہ جنگلی حیات سندھ کے مطابق کراچی اور اس کے مضافات میں 5 فیصد علاقے پر عام گھریلو چڑیا کی تعداد 9035 رہی۔
20 مارچ کو چڑیا کے عالمی دن کی مناسبت سے 17 مارچ کو چڑیا شماری کا آغاز کیا گیا تھا، وائلڈ لائف فوٹوگرافر اور عام شہریوں کو دعوت دی گئی تھی۔
چڑیا شماری 60 فیصد باغات والے علاقے اور 40 فیصد عمارتوں والے علاقے میں کی گئی۔
محکمہ جنگلی حیات سندھ کے مطابق چڑیا شماری کی سرگرمی شہر کے 3 ہزار 780 مربع کلو میٹر کے 5 فیصد علاقے پر رہی
