آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دارالحکومت ریاض میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامدالرویلی اور نائب وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ العطیبی سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں سعودی قیادت سے علاقائی امن و سلامتی اور دوطرفہ دفاعی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا

سعودی قیادت سے سکیورٹی تعاون سمیت دلچسپی کے وسیع تر امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک سعودی تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کیلئے حمایت اورگرمجوشی کے جذبات پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں