
لاہور:ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کا شکریہ ادا کیا
ملاقات دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
ملاقات کے دوران باہمی ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت پر زور
وزیراعلیٰ مریم نواز اور ایرانی قونصل جنرل کا ثقافتی وفود کے تبادلے پر اتفاق اور فوری اقدامات کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
خیر سگالی کے طور پر 20مارچ کو نوروز کی مناسبت سے بادشاہی مسجد میں چراغاں کیا جائے گا
اس موقے پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ باہمی زرعی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے ساتھ ثقافتی اور مذہبی طور پر جڑے ہیں،پاکستان اورایران کے عوام کا تاریخی رشتہ صدیوں پر محیط ہے۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کو بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک ایران تعلقات بڑھانے کا ویژن قابل تعریف ہے۔
ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فرکا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا مستقبل درخشاں ہے
ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فرکا حکومت پنجاب اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار
اس موقے پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں
