سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بھچر اپوزیشن لیڈر نامزد

لاہور: سنی اتحاد کونسل نے ملک احمد خان بھچر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور معین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا معاملہ حل ہو گیا

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے ملک احمد خان بھچر کی بطور اپوزیشن لیڈر اور معین ریاض قریشی کی بطور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر باقاعدہ تقرریوں کا اعلان کر دیا۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ لاقانونیت کی انتہاء ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے لیڈر آف اپوزیشن کے لئے نامزد ایم پی اے میاں اسلم اقبال کو حلف تک نہیں لینے دیا جا رہا

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا ہے کہ معین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا ہے، میاں اسلم اقبال حلف اٹھانے کے بعد لیڈر آف اپوزیشن ہوں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں