حیدرآباد میں سماجی تنظیم کی میٹنگ، شہر کے اہم مسائل پر غور و فکر

0
28

حیدرآباد: حیدرآباد میں سماجي تنظيم (شرکت گاهه) کی جانب سے ایریا نیٹ میٹنگ ہوئی، جس کی صدارت سیف ہاؤس ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو دی گئی، میٹنگ کا مقصد حکومت سے متعلق عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

ڈبلیو ڈی پی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عاشق کلہوڑو، ایس ڈبلیو او کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محبوب زماں، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالجبار، سیف ہاؤس کی انچارج ریشمہ تھیبو اور دیگر سول سوسائٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں شرکاء نے اپنے محکموں سے متعلق مسائل سرکاری افسران کے سامنے رکھے اور سوالات کیے جن کے سرکاری افسران نے جوابات دیے اور حل بھی بتائی۔

، اس موقع پر  شرکاء نے کہا کہ شرکت گاھ نے عوام اور حکومتی نمائندوں کو ایک جگہ بیٹھ کر مسائل پر بات کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔

آپا نذیر ناز نے کہا کہ قاسم آباد کو ڈرینیج لائن بچھانے کی آڑ میں تباھ کردیا گیا ہے، حیدر آباد کے دل قاسم آباد کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔

 میٹنگ میں چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا گیا، جس پر حکومتی عہدیداروں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں