ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کی یوم حسین رض آرگنائزنگ کمیٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ "یومِ حسینؓ” میں شرکت
کراچی: ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے یوم حسین رض آرگنائزنگ کمیٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ یومِ حسینؓ کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی حق، صداقت، صبر، استقامت اور انصاف کی ایسی لازوال مثال ہے جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔ واقعۂ کربلا ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے، اصولوں پر ثابت قدم رہنے اور حق و انصاف کے لیے ہر قربانی دینے کا درس دیتا ہے۔
اگر ہم حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات اور سیرت پر عمل پیرا ہوں تو ایک پرامن، بااخلاق اور مثالی معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔تقریب سے مختلف مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اتحاد، اخوت، صبر و برداشت اور اسلامی اقدار پر عمل کرنے کی تلقین کی۔یوم حسین رض کی مناسبت سے سبیل حسین رض کا بھی اہتمام کیا گیا،اس موقع پر سرپرستِ آفیسر ایسوسی ایشن و سی بی اے سید عمران حسین جعفری، سب ڈویژنز کے عہدیداران، کے ڈی اے کے سینئر افسران، یونین نمائندگان اور ملازمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی .
