ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سے ڈی جی آڈٹ (ورکس ) الطاف احمد شیخ کی ملاقات
کراچی: ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ (ورکس )کراچی الطاف احمد شیخ نے سوک سینٹر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں آڈٹ آفیسر وسیم احمد، سینئر آڈیٹر یاسر سرور، ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی، سیکریٹر ی کے ڈی اے ارشد خان، چیف انجینئر عبد الصمد جملانی سمیت ادارے کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کو ادارے میں جاری آڈٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر محکمہ انجینئرنگ کی جانب سے کے ڈی اے کے جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، مالی امور اور تکنیکی پہلوؤں پر بھی جامع بریفنگ پیش کی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل آڈٹ الطاف احمد شیخ نے کہا کہ شفاف، موثرر اور بروقت آڈٹ کا نظام کسی بھی ادارے میں مالی نظم و ضبط، احتساب اور گڈ گورننس کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جس سے ادارے کی مجموعی کارکردگی مزید بہتر ہوتی ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ ادارے کے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ آڈٹ کے عمل کے دوران مطلوبہ ریکارڈ اور تمام متعلقہ دستاویزات بروقت فراہم کی جائیں، تاکہ آڈٹ کا عمل مکمل شفافیت، سہولت اور پیشہ ورانہ انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔
ملاقات کے اختتام پر ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی نے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ (ورکس ) الطاف احمد شیخ کو ادارے کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔
