گڈاپ ٹاؤن آفس میں مسیحی برادری سے کرسمس کے موقع پر اظہار یکجہتی کے لیے کیک کاٹا گیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ،میونسپل کمشنر احمد یار،ڈائر یکٹرسینی ٹیشن اشرف بلوچ اور افسران کے ہمراہ گڈاپ ٹاؤن آفس میں مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے موقع پر اظہار یکجہتی کے لیے کیک کاٹا گیا،

اس موقع پر چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ نے کہا گڈاپ ٹاؤن میں بسنے والے تمام مزاہیب سے وابستہ لوگ ہمارے لیے قابل قدر ہیں،مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی تمام ممکنہ بلدیاتی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں مسیحی برادری کے رہائشی علاقوں اور گرجا گھروں کے اطراف سیوریج لائنوں کی صفائی ستھرائی، چونا چھڑکاؤ،اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور تنصیبات کے انتظامات کیے جارہے ہیں،ان تمام انتظامات کی نگرانی اقلیتی کونسل ممبر سنی عاشق مسیح کر رہے ہیں،اور ان کی مشاورت سے ہی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،

اقلیتی برادری کے کونسل ممبر سنی عاشق مسیح نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا،کہ مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے موقع پر تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

ڈائریکٹر سینی ٹیشن اشرف بلوچ نے کہا کہ انچارج سینی ٹیشن شانی پرویز اور دیگر عملے کے طرف سے ان کی خوشیوں میں شریک ہونے پر چیئرمین،میونسپل کمشنر اور افسران کا دل سے مشکور ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد افضل لغاری نے کہا کہ سینی ٹیشن اسٹاف سارا سال ہماری خدمت کرتا ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم بھی ان کی خوشیوں میں شریک ہوئے،اس موقع ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈپٹی ڈائریکٹر(ایچ آر ایم) سرفرازاحمدکھتری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن محمد شرجیل خان،اسسٹنٹ ٹراسپورٹ آفیسر راحیل علی آرائیں، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی بھی موجود ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں