کراچی: ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ملک عارف اعوان میونسپل کمشنر سید زین علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی پارلیمانی لیڈرKMC یوسی چیئرمین یوسی 6 صلاح الدین وائس چیئرمین مختیار شاہ نے ڈائریکٹر ایجوکیشن ایوب جزبانی کے ہمراہ یوسی 6 میں موجود TMC ایلمنٹری بوائز اینڈ گرلز اسکول میں حکومت سندھ کی جانب سے فراہم کردہ مفت درسی کتب طلبہ و طالبات میں تقسیم کیں
اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مومن آباد ٹاؤن کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مفت درسی کتب بھی فراہم کی جارہی ہیں تاکہ بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے
ٹاؤن چیئرمین ملک عارف کی ہدایت پر میونسپل کمشنر سید زین علی شاہ نے بچوں کو بہترین معیاری تعلیم کے حصول کو ممکن بنا نے کیلئے اس خستہ حال اسکول کو تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ اساتذہ و بچوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرکے ایک ماڈل اسکول میں تبدیل کر دیا آج اس اسکول کا معیار میونسپل کمشنر سید زین علی شاہ اور انکے ڈائریکٹر ایجوکیشن ایوب جزبانی اور اساتذہ کرام کی محنت کی وجہ سے مومن آباد ٹاؤن میں موجود پرائیویٹ اسکولوں سے بہتر ہے جس کی وجہ سے یہاں بچوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ والدین کا گورنمنٹ اسکول پر اعتماد بحال ہوا ہے جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں ایسے ہی مومن آباد ٹاؤن کی عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے
انہوں بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین تعلیم کے حصول کیلئے محنت اور لگن کے ساتھ وقت دیجئے جتنا وقت آپ تعلیم کے حصول کیلئے دیں گے اتنے ہی آپ کامیاب انسان بنیں گے اور اپنے والدین اور ملک و قوم کا نام روشن کرکے ملک کی تعمیر و ترقی کے عمل میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں گے۔
اس موقع پر انکے ہمراہ جنرل کونسلر واجد خان جنرل کونسلر ساجد خان محکمہ تعلیم کے عملہ اساتذہ کرام بھی موجود تھے.