امریکا میں کار بنانے والے ایک گروپ نے کہا ہے کہ وہ ملک بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک نئی کمپنی بنائیں گے۔
کمپنی بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ سبسڈی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس گروپ میں جنرل موٹرز، ہونڈا، بی ایم ڈبلیو، مرسڈیز بینز، اسٹالنٹس، ہنڈائی موٹرز اور اس کی ملحقہ Kia موٹرز شامل ہیں۔
یہ برانڈز امریکہ میں فروخت ہونے والی نصف گاڑیاں بناتے ہیں، لیکن الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں ان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔