محمد ذیشان علی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی کے طور پر منتخب

محمد ذیشان علی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی کے طور پر منتخب

پاکستان خلائی تحقیق کے میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔

پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی چین کے خلائی مشن ’شین ژو 24‘ کے تحت آج خلا کے سفر پر روانہ ہوں گے جہاں وہ چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلاباز ہوں گے۔

چینی خلائی ایجنسی کے مطابق خلائی جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 18 منٹ پر جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ ہوگا

رپورٹ کے مطابق یہ مشن پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق کے شعبے میں جاری تعاون کا اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

اسپارکو کے مطابق محمد ذیشان علی اس مشن میں سائنسی ماہر کی حیثیت سے حصہ لیں گے اور خلائی اسٹیشن پر مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے۔ یہ مشن اسپارکو اور چین کی خلائی ایجنسی کے مشترکہ تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی خلاباز تقریباً ایک ہفتہ خلا میں گزارنے کے بعد زمین پر واپس آئیں گے۔ ان کا انتخاب پاکستان کے خلائی پروگرام اور پاک چین سائنسی تعاون کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

پاکستانی خلا باز کی میڈیا سے گفتگو

روانگی سے قبل چینی خلا بازوں کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے محمد ذیشان علی نے کہا کہ یہ نہ صرف میرے بلکہ میرے ملک پاکستان کیلئے اعزاز ہے، خلائی مرکز کی انتظامیہ اور عملے نے بہترین تربیت فراہم کی۔چینی عملے کے ساتھ دوستی اور پیشہ ورانہ تعلقات قائم ہوئے ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے۔

محمد ذیشان علی نے کہا کہ امید ہے کہ یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ مشن بھی ہوں گے، چین پاکستان کے تعلقات اور دوستی کو مستقبل میں بڑھتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مشن میں ذیشان علی نہیں بلکہ پاکستان جارہا ہے، وزیراعظم نے کہاکہ پورے پاکستان کی نمائندگی اور فخرتمہارے سر ہے، اپنے چاہنے والوں اور معاونین کا ممنون و مشکور ہوں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں