کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی جلد رنگ لائے گی: وزیراعلیٰ سندھ

کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی جلد رنگ لائے گی: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کشمیر کے یومِ سیاہ پر پیغام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا یومِ سیاہ کشمیر پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی فوج سری نگر میں داخل ہوئی، مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ قابلِ مذمت ہے، کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھنا عالمی ضمیر کے لیے سوالیہ نشان ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کشمیر پر بھارتی قبضہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا حل لازم ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔اقوامِ متحدہ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان کشمیری عوام کی آزادی اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،کشمیری عوام کی لازوال قربانیاں اور جدوجہدِ آزادی رائیگاں نہیں جائیں گی، مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے، سندھ حکومت کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے،کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی جلد رنگ لائے گی اور کشمیر بنے گا پاکستان۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں