امیتابھ بچن نے ممبئی میں اپنی پراپرٹی کرائے پر دے دی، مگر کرایہ کتنا ؟

امیتابھ بچن نے ممبئی میں اپنی پراپرٹی کرائے پر دے دی، مگر کرایہ کتنا ؟

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ممبئی میں اپنی کمرشل پراپرٹی کے تین فلورز کرائے پر دے دیے

کرائے پر دی گئی پراپرٹیز سے اداکار امیتابھ بچن کو ہر ماہ 33 لاکھ بھارتی روپے کرایہ حاصل ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ میں واقع ’سگنیچر بلڈنگ‘ کے تین بالائی فلورز نیوٹریشن کمپنی ’ٹرو نیٹوو ایف-بی پرائیویٹ لیمٹڈ‘ کو پانچ سال کے لیے لیز پر دیے ہیں۔

ساتھ ہی کمپنی کو عمارت میں 9 مخصوص پارکنگ مقامات بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق لیز کا آغاز 15 اگست 2026 سے ہوا جبکہ معاہدہ 7 اگست کو رجسٹر کیا گیا تھا۔

تینوں فلورز کا مجموعی رقبہ تقریباً 8 ہزار 428 مربع فٹ ہے اور پانچ سال کے دوران معاہدے کی مجموعی مالیت تقریباً 21.88 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے میں سالانہ کرائے میں اضافے کی شرط بھی شامل ہے جس کے تحت ہر سال کرایہ 5 فیصد بڑھایا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں