گورنر پنجاب سے نئے تعینات آئی جی جیل خانہ جات کی ملاقات

گورنر پنجاب سے نئے تعینات آئی جی جیل خانہ جات کی ملاقات

گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر سے نئے نعینات آئی جی جیل خانہ جات میاں سالک جلال  نے لاہور میں ملاقات کی۔

گورنر پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آئی جی جیل خانہ جات  نےگورنر پنجاب کو   جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی۔

گورنر نے کہا کہ جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدی بنیادی انسانی حقوق کے مستحق ہیں،  قیدیوں کی اصلاح اور انہیں معاشرے کا  کارآمد شہری بنانے کے لئے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن وسائل کو یقینی بنایا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں