میئر کراچی نے مینگروز اور شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

میئر کراچی نے مینگروز اور شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب شہید بے نظیر بھٹو پارک پہنچے جہاں انہوں نے مینگروز اور شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہم نے کیماڑی کے علاقے میں بائیو ڈائیور سٹی پارک بنانے کا اعلان کیا گیا۔ہم بحیثیت حکومت اسکول کے بچے بچیوں کو مینگروز کی افادیت کے حوالے سے آگاہ کر پائیں گے۔انشاءاللہ نومبر 2026 کے پہلے اس پارک کا افتتاح کر دیا جائے گا ۔کراچی کے سیٹل ایریا میں لوگ تواتر کے ساتھ ہوتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بے نظیر بھٹو پارک میں بھی اس سرگرمی کو آگے لے جانے کا فیصلہ کیا ۔ہم نے گزشتہ دنوں پارک کی دیواریں ختم کر دیں ،دیواریں ہٹنے پر شہریوں کو سبزہ نظر آئے ،عارف کھوکر کا شکر گزار ہوں انہوں نے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کنیکٹ کیا،پانچ ہزار سے زائد مینگروز کے درخت یہاں لگائیں گے

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم اس سے قبل دو گینز ورلڈ ریکارڈ مینگروز  سے متعلق حاصل کر چکے ہیں۔کراچی ،ٹھٹہ اور سجاول ملکر ہم مینگروز پر کام کرینگے،گٹر باغیچہ ہارون آباد سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کو تیس جون کو آپریشن کرنے کا جا رہے ہیں۔31 دسمبر 2026 میں 100 ایم جی ڈی پلانٹ کو ایکٹیویٹ کر کے دینگے ،ماڑی پور ٹریٹمنٹ پلانٹ سے 54 ایم جی ڈی پانی ٹریٹ ہوگا ،مائی کولاچی پر ٹی پی فائیو بننا ہے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو بنانا تھا ،گزشتہ دنوں کے پی ٹی چیئرمین سے ملاقات کی اس بات پر اتفاق ہوا کچھ تجاوزات اور غیر قانونی الاٹمنٹ کو ختم کرنا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں