بچوں کے ہاتھ میں اینٹ پتھر اورلوہا نہیں کتاب اورلیب ٹاپ دیکھناچاہتے ہیں: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا چائلڈ لیبرڈے پر خصوصی پیغا م
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ناقابل تردید عزم.وزیراعلیٰ پنجاب کا بچوں سے مشقت لینے کے رجحان کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔
مریم نواز نے اپیل کرے ہوئے کہا کہ پھول جیسے بچوں سے پیار کریں، مشقت نہ کرائیں،.مہذب اورباوقار معاشرے میں بچوں کے حقوق کا احترام یقینی سمجھا جاتا ہے.
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ آج پنجاب بچوں کیلئے محفوظ ترین ہے،بچے میری ریڈ لائن ہے.بچوں پر تشد د یا کسی قسم کی زیادتی قطعی طورپر ناقابل برداشت ہے.ہر بچہ ہمارا مستقبل ہے،ہاتھ میں اینٹ پتھر اورلوہا نہیں کتاب اورلیب ٹاپ دیکھناچاہتے ہیں۔
