سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافے کی منظوری

سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافے کی منظوری

حکومت بلوچستان نے سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔

سیکریٹری خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف کے تمام رینکس کے حاضرسروس ملازمین مستفید ہوں گے۔ تنخواہوں میں اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔

اعلامیے کا اطلاق صرف سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف میں تعینات حاضر سروس اہلکاروں پر لاگو ہوگا،دیگر الاؤنسز، پنشن اور گریجویٹی موجودہ بنیادی تنخواہ کے مطابق برقرار رہیں گے۔

اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کو جولائی 2026 کی تنخواہوں میں اضافہ شامل کرنے کی ہدایت کردی گئی، تمام متعلقہ محکموں کو نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں