خیبرپختونخوا میں سرکاری و نجی کالجوں اور جامعات میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

خیبرپختونخوا میں سرکاری و نجی کالجوں اور جامعات میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلیٰ و ثانوی تعلیم نے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی کالجوں اور جامعات میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان  کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق سمرزون کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی، ونٹر زون کے تعلیمی اداروں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔ تعطیلات کا اطلاق خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اور نجی جامعات، کالجز اور ہائیرایجوکیشن اداروں پر ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق 4 سال بی ایس پروگرامزمتعلقہ جامعات اور کالجز کے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق جاری رہیں گے۔

پریکٹیکل سمیت تمام امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں